احرام کی پابندیاں

احرام کی پابندیاں

احرام کی پابندیاں:

اب مرد سلا ہوا کپڑا نہیں پہن سکتے۔

ایسا جوتا نہیں پہن سکتے جو پاؤں کی پشت کی ابھری ہوئی ہڈی کو ڈھانپ لے۔

مرد سر اور منہ کو نہیں ڈھانپ سکتے۔

حجامت نہیں بنوا سکتے۔ جسم کا ایک بال بھی نہیں توڑ سکتے۔ ناخن نہیں تراش سکتے۔

اگرچہ تازگی حاصل کرنے یا ٹھنڈک کی نیت سے غسل کر سکتے ہیں لیکن میل کچیل نہیں اتار سکتے۔

ازدواجی تعلقات قائم نہیں کر سکتے۔ حتیٰ کہ نفسانی خواہشات کو ابھارنے والی بات بھی نہیں کر سکتے۔

خوشبو نہیں لگا سکتے نہ خوشبو دار چیز سونگھ سکتے ہیں۔ خوشبو دار صابن بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ آپ کو چاہیے کہ ہوائی جہاز پر سفر کے دوران حالت احرام مین خوشبو دار ٹشوپیپر(Wet Tissue Paper)ہر گز استعمال نہ کریں۔

حالت احرام میں کوئی شہوانی فعل، کوئی بد عملی اور کوئی لڑائی جھگڑے کی بات ہر گز نہیں کر سکتے۔

اپنے کپڑے یا جسم کی کوئی جوں بھی نہیں ما رسکتے۔ کنگھی نہیں کر سکتے۔

آپ صابن سے جسم نہیں دھو سکتے۔ سرمہ لگانے، میک اپ کرنے اور منہ ڈھانپنے سے بھی بچنا چاہیے۔

تکیہ پر اوندھے منہ لیٹنا بلا وجہ پٹی باندھنا نیز تہبند کو گرہ لگنا منع ہے۔ کعبہ شریف کے غلاف کے نیچے اس طرح کھڑے ہو نا کہ غلاف سر یا منہ کو لگے مکروہ ہے۔

آپ خشکی کے جانور کا شکار نہیں کر سکتے، حتیٰ کہ شکار کرنے میں کسی قسم کی مدد بھی نہیں کر سکتے۔

کسی درخت کا پتہ یا گھاس کا تنکا بھی نہیں توڑ سکتے۔

سگریٹ نوشی سے مکمل جتناب کیجئے بلکہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کا عزم کر لیجئے۔

Share the Work