میقات اور حدود حرم

میقات اور حدود حرم

آپ جس مقد.س گھر کے حج کے لئے جا رہے ہیں اس کو اول بیت، بیت اللہ یا بیت العتیق کہتے ہیں۔ بیت اللہ شریف کے گرد مسجد کو مسجد الحرام کہتے ہیں۔ دئیے گئے نقشے میں مکہ مکرمہ کی حدود کو ہلکے سبز رنگ سے سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ حرم ہے۔ یہاں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔ اس کے باہر گرے رنگ والی جگہ کو ’’حل‘‘ کہتے ہیں۔ اس کے باہر والی لائن میقات ہے۔ کوئی مسلمان جو حج یا عمرے کا ارادہ رکھتا ہے وہ میقات احرام باندھے بغیر عبور نہیں کر سکتا۔

Share the Work