مسجد الحرام اور اس میں میں داخلےکے آداب

مسجد الحرام اور اس میں میں داخلےکے آداب

معلم یا مکتب یا اپنے گھر سے باوضو ہو کر اپنا احرام خوب اچھی طرح چیک کرنے کے بعد کہ مردوں کا دایاں کندھا ننگا ہو اور تہبندناف سے اوپر ہو۔ تلبیہ پڑھتے ہوئے حرم شریف کی طرف روانہ ہوں۔ اس دوران نگاہیں جھکائے رکھیں۔

مسجد الحرام کے قریب پہنچیں تو کوشش کریں کہ آپ کی نگاہ دروازوں کے راستے بیت اللہ شریف پر نہ پڑے۔

حرم شریف میں باب السلام یا باب الفتح سے داخلہ کے وقت بھی آپ کی نگاہیں جھکی رہیں۔دایا قدم مسجد کے اندر رکھیں اور یہ دعا پڑھیں۔

اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکْ           

برآمدوں کے ختم ہونے پر انتہائی ذوق و شوق سے نگاہیں اٹھائیں اور تین مرتبہ اللہ اکبر اور دعا مانگیں یاد رکھیں یہ قبولیت دعا کا وقت ہے۔

اگر مسجد میں کوئی فرض نماز ادا ہو رہی ہو تو اس میں شامل جائیں بصورت دیگر حجر اسود کی طرف چلیں۔

مناسب ہوگا کہ آپ اپنا احرام اچھی طرح چیک کر لیں آپ کا تہبند ناف کے اوپر ہو اور اوپر والی چادر سے آپ کا دایاں کندھا ننگا ہو (دایاں کندھا ننگا کرنے کو ’’اضطباع‘‘ کہتے ہیں۔

حجر اسود کے بالمقابل آپ کو سبز لائٹ نظر آئے گی، آپ کو اس سبز لائٹ اور حجر اسود کے درمیان سے اپنے عمرہ کے لئے طواف شروع کرنا ہے۔

Share the Work